ریحام نے قرآن اٹھاکر عمران کے کردار کشی کی کوشش کی، مراد سعید

ریحام نے قرآن اٹھاکر عمران کے کردار کشی کی کوشش کی، مراد سعید

سوات: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نےکہاہے کہ ریحام خان نے قرآن اٹھا کر عمران خان کے کردار کشی کی کوشش کی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کےمطابق اپنے ایک وڈیو بیان میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ ریحام خان بتائیں کہ دورہ سوات میں ان کے زیر استعمال ہونے والی گاڑی کس کی تھی؟

انہوں نے کہا کہ ریحام خان قرآن اٹھا کر بتائیں کہ سیرینا ہوٹل میں کس سے ملاقات کی۔

مراد سعید نے ریحام خان سے سوال کیا کہ وہ بتائیں کہ کس سیاسی جماعت کے رہنما کے گھر ان کے لیے دعوتوں کا اہتمام کیا گیا اور انہیں کس کے ذاتی معاون کی خدمات حاصل رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریحام خان کیا اب بھی امیر مقام سے رابطے کرنے کو جھٹلائیں گی۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو اہل قرار دیے جانے کے بعد ریحام خان نے قرآن پر ہاتھ کر عمران خان کی کرادار کشی کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ ریحام خان نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کی جانب سے امیر مقام کے ساتھ رابطوں اور ملاقات کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے جوکرنا ہے سامنے آکر کریں گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

2 thoughts on “ریحام نے قرآن اٹھاکر عمران کے کردار کشی کی کوشش کی، مراد سعید

  1. yah ap log galt news aik tou dyty ho ho apni marzi sy
    dosra humesha galt news imran khan ki dyty ho
    ap logo ko sharam ani chaye

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *