عمران خان کی نااہلی کے سوال پر شیخ رشید نےکیا کہا؟

عمران خان کی نااہلی کے سوال پر شیخ رشید نےکیا کہا؟

اسلام آباد:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد اب مجھے نواز شریف اور ان کا خاندان جیل جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرا میں میزبان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے خود اپنے ماؤں پر کلہاڑی ماری۔

انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کے انکشاف سے لوگوں کو شریف خاندان کے بارے میں اتنا علم نہیں ہوا جتنا باب بیٹوں کی پریس کانفرنس سے ہوا۔

ان کے بقول پاناما کیس میں نواز شریف کے جتنے وکیل تھے سب میرے دوست ہیں، سابق وزیر اعظم کو بار بار کہتا تھا کہ عدالت کے ٹھپے سے بچو لیکن وہ نہیں مانے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے اپوزیشن 40 سے 50 فیصد تک ہے، میں اور عمران خان 100 فیصد اپوزیشن ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستانی قوم کے لیے جدوجہد کررہے ہیں وہ غیرملکی فنڈںگ کیس میں نااہل نہیں ہوں گے۔

پرویز مشرف کے حالیہ بیان پر پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ جوکررہے ہیں ان کا مسئلہ ہے اور میں ان سے رابطے میں نہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *