کمیٹی میں شامل ہوں، گلالئی یا عمران سے زیادتی نہیں کروں گا، غلام بلور

کمیٹی میں شامل ہوں، گلالئی یا عمران سے زیادتی نہیں کروں گا، غلام بلور

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام بلور نے کہاہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات پر بنائے جانی والی اخلاقیاتی کمیٹی میں بھی شامل ہوں اور اس معاملے میں عمران خان یا گلالئی کے ساتھ زیادتی نہیں کروں گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام بلور کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں جو بات مناسب لگی اس کی حمایت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈروں کو بدنام کرنے کا غلط سلسلہ چل نکلا ہے جس سے فائدہ غیر جمہوری قوتوں کو ہورہا ہے۔

غلام بلور کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی حکومتیں گرانے اور بنانے کی بات غلط ہے، یہ باتیں غیر سیاسی لوگوں کی ہوتی ہیں،  اے این پی ان کی حکومت نہیں گرانا چاہتی، حکومت گری تو انہیں سیاسی شہید بننے کا موقع مل جائے گا۔

اے این پی کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پرویز خٹک اور ان کی حکومت گزشتہ چار سال کے دوران کچھ بھی کرنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کے حکومت خیبرپختونخو ا میں تبدیلی لانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے ایک اخلاقیاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *