سیکورٹی خدشات پر عائشہ گلالئی کے اہلخانہ اسلام آباد منتقل

سیکورٹی خدشات پر عائشہ گلالئی کے اہلخانہ اسلام آباد منتقل

اسلام آباد: تحریک انصاف کی سابق رہنما اور خاتون رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کی فیملی سیکورٹی خدشات پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل ہوگئی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سیکورٹی خدشات پر حکومت نے عائشہ گلالئی کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کلیئرنس کے بعد خاتون رکن اسمبلی کو اسلام آباد پولیس کے دو اہلکاروں کی خدمات فراہم کی جائے گی۔

عائشہ گلالئی کی چھوٹی بہن اور بین الاقوامی سطح پر اسکواش میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی کھلاڑی ماریہ طور پکئی پہلے سے ہی اسلام آباد میں موجود ہیں۔

یادر رہے کہ گزشتہ روز عائشہ گلالئی نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وفاقی حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ مجھ سمیت میرے اہلخانہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، حکومت سے درخواست ہےکہ وہ ہماری سیکورٹی کا انتظام کرے۔

خیال رہے کہ عائشہ گلالئی کی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سنگین الزامات کے بعد صوبائی وزیر نے ان کا گھر اور ماریہ طور پکئی کا اسپتال گھرانے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *