ایرانی فوجی اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ، افسر سمیت تین ہلاک

ایرانی فوجی اہلکار کی ساتھیوں پر فائرنگ، افسر سمیت تین ہلاک

تہران: ایران کے درالحکومت تہران میں ایک  فوجی اہلکار نےایئربیس میں موجود اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم ازکم 3 فوجی اہلکار ہلاک جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے ورلڈ ڈیسک کے مطابق ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز کا کہنا ہے کہ واقعہ دارالحکومت کے جنوب مشرقی علاقے “کہاری زک” میں پیش آیا جہاں ایک فوجی اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایئربیس میں موجود ساتھی جوانوں پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے فوجی  افسر سمیت تین اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ بیس میں موجود دیگر فوجی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ساتھیوں پر اندھا دھند گولیاں برسانے والا اہلکار بھی مارا گیا۔

مہر نیوز کا کہنا ہے کہ اہلکار کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے محرکات اب تک سامنے نہیں آسکے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امدام کے لیے فضائیہ کے اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس جولائی بھی تہران کے مغربی علاقے میں  ایک فوجی اہلکار نے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک جب کہ 6 کو زخمی کردیا تھا۔

واقعے کے بعد حملہ آور اہلکار نے خود کو بھی گولی ماردی تھی تاہم خوش قسمتی سے وہ ہلاک ہونے سے بچ گیا تھا جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *