عمران خان پرویز خٹک کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، قربان علی

عمران خان پرویز خٹک کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، قربان علی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی قربان علی خان نے کہاہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان وزیرا علیٰ پرویز خٹک کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق قربان علی خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پر پارٹی کے اراکین اسمبلی میں تشویش پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پرویز خٹک کو حکم دیں کہ وہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کریں اور اراکین اسمبلی کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیں۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے سابق رہنما ضیاء اللہ آفریدی نے میڈیا سےبات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پرویز خٹک نے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلایا تو مجھے یقین ہے کہ 30 اراکین بھی شرکت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اپوزیشن اراکین کو سپورٹ کے جھوٹے دعوے کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر چہ مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا لیکن اگر عمران خان ان ہاؤس تبدیلی لائے تو میں عاطف خان اور شاہ فرمان کی حمایت کروں گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *