تحریک انصاف نے جماعت اسلامی سے وضاحت مانگ لی

تحریک انصاف نے جماعت اسلامی سے وضاحت مانگ لی

ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمانعیم الحق نے کہاہےکہ جماعت اسلامی عائشہ گلالئی کے الزامات پر اپنا مؤقف واضح کرے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پشاور جم خانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہناتھا کہ  گلالئی کے الزامات سے متعلق جماعت اسلامی کا مؤقف جاننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر سنگین الزامات کے باوجود عائشہ گلالئی کو جماعت اسلامی نے شمولیت کی دعوت دی جس پر افسوس ہوا۔

نعیم الحق کا کہناتھا کہ نومنتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ڈور نواز شریف کے ہاتھ میں ہیں، انہیں نواز شریف کی جانب سے جو ہدایت ملتے ہیں اسی پر عمل کرتے ہیں۔ نواز شریف اب وزیر اعظم نہیں رہے اس لیے حکومتی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔

ان کا کہناتھا کہ  سیاستدانوں پر کیچڑ اچھالنے کا سلسہ اب بند ہونا چاہیئے،تمام جماعتوں سے میری درخواست ہے کہ ذاتیات پر سیاست  کے بجائےعوامی مسائل پر توجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام سب جانتے ہیں کون کتنے پانی میں ہے، مجھے عائشہ احد سے ہمدردی ہےاگر ان کے ساتھ غلط ہواہے تو ہم انہیں ضرور انصاف دلوائیں گے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا جماعت اسلامی نے عائشہ گلالئی کی حمایت کی تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس معاملے پر افسوس ہے، اب تک اتحادی جماعت کے مرکزی امیر سے بات نہیں ہوئی تاہم چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی گلالئی کے الزامات پر اپنا مؤقف واضح کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی یوتھ ونگ فاٹا کے صدر  شاہ جہان آفریدی عائشہ گلالئی کو  جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *