عمران خان کو جمائمہ اور ریحام کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا

عمران خان کو جمائمہ اور ریحام کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد اپنی سابقہ بیویوں جمائمہ گولڈ اسمتھ اور ریحام خان کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے مقامی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق عائشہ گلالئی کے حوالے سے اپنا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد عمران خان نے مسلسل پانچ روز تک اپنی مطلقہ بیویوں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے سخت ترین کوششیں کیں جس کے باوجود ہمدردیاں حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی ریحام اور جمائمہ کے سامنے اپنی صفائی پیش کرنا چاہتے ہیں تاہم دونوں خواتین عائشہ گلالئی کے اسکینڈل سے متعلق سخت مؤقف رکھتی ہیں اور انہیں اس شدید دکھ اور تکلیف ہوئی ہے۔

دوسری جانب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی ایسے فورم میں جانے سے گریز کریں گے جہاں انہیں عائشہ گلالئی کے  سنگین الزامات کا جواب دینا ہوگا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جمائمہ نے بنی گالہ کی منی ٹریل سمیت ہرکڑے وقت میں عمران خان کا ساتھ دیا ہے تاہم عائشہ گلالئی کے الزامات سے وہ بھی حیران ہیں۔

اس سے قبل نواز شریف کی نااہلی کے روز بھی انہوں نے بظاہر عمران خان کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا آئندہ وزیر اعظم اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *