عمران خان کے خلاف میرا اسکرپٹ اتنا بے ضرر نہیں ہوتا، ریحام

عمران خان کے خلاف میرا اسکرپٹ اتنا بے ضرر نہیں ہوتا، ریحام

ہری پور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اور معروف سماجی ورکر اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ عمران خان کے خلاف اگر کوئی اسکرپٹ لکھ رہی ہوتی تو وہ اتنا بے ضرر نہیں ہوتا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ہری پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ انہیں نواز شریف سمیت کسی نے کوئی کتاب لکھنے کا نہیں کہا۔

انہوں نے کہا کہ میرا عائشہ گلالئی اور امیر مقام سے کبھی کوئی رابطہ نہیں ہوا، اگر میں کوئی اسکرپٹ لکھ رہی ہوتی تو وہ عمران خان کے خلاف اتنا بے ضرر نہیں ہوتا۔

ان کے بقول مجھ سے جواب مانگا جارہاہے، جواب تو وہ دیں گے جس پر الزامات لگے ہیں، الزامات لگانے والی اور اس کا سامنا کرنے والے دونوں سے تعلق نہیں۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال سے چپ ہوں اور اب صبر کی انتہا ہوگئی ہے۔ میں وہ نہیں جسے کوئی ماؤتھ پیس کے طور پر استعمال کرے۔ خان ہوں اور کبھی پیٹھ پر واری نہیں کروں گی۔

انہوں نےکہا کہ جب بیوی اور بھابی تھی تب بھی ان سے اچھا سلوک نہیں کیا گیا اور پھر ان کے خلاف الزام تراشی شروع ہوگئ ہے، نواز شریف نااہل ہوگئے ہیں اب تو میرا پیچھا چھوڑ دیں کیوں کہ آپ کا راستہ صاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے ہمیشہ انہیں پریشان کیا اور جب وہ فلم بنانے لگیں تو ان کی راہ میں وہاں بھی روڑے اٹکائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک کسی سے ڈکٹیشن نہیں لی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے ریحام کے عمران خان کی خلاف کتاب لکھنے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد سے تحریک انصاف کے ورکرز کا کہنا ہے کہ وہ ن لیگ کے کہنے پر ایسا کررہی ہیں۔

اس حوالے سےجب حنیف عباسی سے بات کی گئی تو انہوں نے واضح انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ ریحام عمران کے خلاف کتاب لکھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ریحام کی کتاب کے حوالے سے پیشگوئی کی تھی اور مستقبل میں آپ دیکھیں گے کہ ریحام کی کتاب سامنے آئے گی

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *