پی ٹی آئی کے بانی رکن نے پارٹی میں کرپشن کا اعتراف کرلیا

پی ٹی آئی کے بانی رکن نے پارٹی میں کرپشن کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابرنے کہاہے کہ میں نے عمران خان سے پارٹی فنڈنگ میں کرپشن کی شکایات کی تھیں جسے انہوں نے نظر انداز کیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام “جرگہ” میں گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابرکا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ آپ وہ پائلٹ ہیں جو جس وقت جہاز اڑائیں گے اس کو کریشن کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی فنڈنگ میں نچلی سطح کی قیادت کی کرپشن کی شکایات عمران خان کو کی تھی لیکن انہوں نے مجھے کہا کہ چھوڑو اور پارٹی کو آگے بڑھنے دو۔

پروگرام میں موجود  ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پرویز مشرف کے دور حکومت میں ان سے خفیہ رابطہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ مشرف نے چیئرمین پی ٹی آئی کو وزارت کی پیشکش کی تھی لیکن وہ وزیر اعظم بننا چاہتے تھے۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پارٹی ایکٹ کے آرٹیکل 6 کی شق 3 کے تحت پاکستان میں کام کرنے والی کوئی بھی پارٹی بیرون ملک سے فنڈنگ نہیں نہیں لے سکتی جب کہ آئین کے آرٹیکل 7 کی شق 3 کے تحت فنڈںگ کو ظاہر کرنا لازمی ہے

ان کے بقول تحریک انصاف نے جو فنڈلئے اس میں کرپشن ہوئی ہے اور یہ ہم نہیں ان کی پارٹی کے بانی رکن کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کو کہہ چکی ہے کہ کسی پارٹی کے خلاف شکایت پر ہم تحقیقات کرتے ہیں ورنہ آڈٹ رپورٹ جمع کرلیتے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *