گڑ کے اہم ترین طبی فوائد

گڑ کے اہم ترین طبی فوائد

اسلام آباد: معالج کی ہدایات کے باوجود اگر آپ شوگر یا مٹھائی کھانا نہیں چھوڑ سکتے تو یہ وقت ہے کہ آپ خود کو ایک صحت مند انتخاب کی جانب موڑ لیں اور وہ ہے گڑ۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ہیلتھ ڈیسک کے مطابق گڑ گنے کا رس لے کر اسے اچھی طرح پکا کر بنایا جاتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ گڑ، چینی کا قریب ترین بدل ہے، جسے آپ بالکل چینی کی طرح استعمال کر سکتے ہیں بلکہ گڑ، چینی کی نسبت زیادہ فوائد کا حامل ہے۔

یہاں ہم آپ کو گڑ کے چند اہم ترین طبی فوائد کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

قبض کش

گڑ کا استعمال اندرونی نظام کو متحرک کرکے قبض سے نجات دلاتا ہے۔ گڑ نظام انہضام کو متحرک کر دیتا ہے، اسی لئے متعدد افراد کھانے کے بعد گڑ ضرور استعمال کرتے ہیں۔

آئرن

گڑ آئرن کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، اور گڑ کی اس اسی خوبی کے باعث اس کا رنگ گہرا خاکستری ہوتا ہے۔ آئرن ہمارے جسم کے لئے نہایت ضروری ہے کیوں کہ اس سے خون کی کمی نہیں ہوتی۔

منرلز

مائیکرونیوٹرنٹس انسانی جسم کی ضرورت ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے ایک انساف متعدد نفسیاتی افعال سرانجام دیتا ہے، اور گُڑ ایسے مائیکرونیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔

جگر کی صفائی

کیا آپ اپنے جسم کے زہریلے (نقصان دہ) مادوں کا اخراج چاہتے ہیں تو گڑ کا استعمال کریں۔ گڑ آپ کے جگر کی صفائی کرکے پیشاب کے نظام کو مکمل طور پر درست رکھتا ہے۔

عام بیماریوں کا علاج

گڑ کھانسی، آدھے سرکا درد، پیٹ کا اپھارا وغیرہ جیسی عام بیماریوں میں بھی اکسیر کا کام دیتا ہے۔

قوت مدافعت

مختلف انفیکشنز اور بیماریوں سے لڑنے کے لئے انسانی جسم قوت مدافعت کے نظام پر انحصار کرتا ہے۔ گڑ اینٹی آکسائیڈینٹس، زنک اور سلینیم سے بھرپور ہوتا ہے، جو قوت مدافعت کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *