شاداب خان نے تباہی مچادی

شاداب خان نے تباہی مچادی

گراس آئیلٹ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیگ اسپنر شاداب خان نے کیریبیئن لیگ کے افتتاحی میچ میں تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے  ہوئے ٹرنبا گو نائٹ کی فتح میں اہم کردار اداکیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق شاداب خان نے 4 اوورز میں صرف 15 رنز کے عوض دو شکار کیے اور مین آف دی میچ قرارپائے۔

میچ میں ٹرنبا گونائٹ نے   ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سینٹ لوشیا کے بلے باز شاداب کی شاندار گیند بازی  کا اچھے انداز میں سامنا کرنے میں ناکام رہے اور مقررہ اوررز میں9 وکٹوں پر صرف 132 رنز بناسکی۔

کامران اکمل صرف پانچ  رنز تک محدود رہے جب کہ آندرے فلیچر 26 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورررہے۔

جواب میں  ٹرنبا گونائٹ کو پہلے ہی اورر کے دوران سنیل نارائن کی شکل میں بغیر کوئی رنز نقصان اٹھانا پڑا  تاہم وکٹ پر موجود برینڈن مک کالم نے بعد میں آنے والے کولن منرو کے ساتھ مل کر  شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

دونوں بلے بازوں نے سینٹ لوشیا کے گیند بازوں کی خوب پٹائی کرتے ہوئے ٹیم کو 11ویں ہی اوور میں 9 وکٹوں سے فتح دلوادی۔

مک کالم نے 27 گیندوں پر سات چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے جب کہ منرو نے 66 رنز کے لیے 39 گیندوں کا سہارالیا .

میچ میں غیرمعمولی گیند بازی کرنے والے شاداب خان کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *