عائشہ گلالئی کو قتل کر کے عمران خان کو پھنسانے کی سازش کا انکشاف

عائشہ گلالئی کو قتل کر کے عمران خان کو پھنسانے کی سازش کا انکشاف

اسلام آباد: جنوبی پنجاب سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے انکشاف کیا ہے کہ عائشہ گلالئی کو قتل کر کے عمران خان کو اس میں پھنسانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

ہفتے کو گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کے لئے بہت کچھ کیا لیکن وہ 5 کروڑ روپے لے کر عمران خان کو بدنام کر رہی ہیں۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران عوامی راج پارٹی کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ نہ بنایا گیا تو حالات خونی انقلاب کی جانب جا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی سرائیکی صوبے کی مخالفت کرے گا وہ اپنی سیاسی زندگی کے انجام کو پہنچ جائے گا۔

قبل ازیں جون میں جشمید دستی کو اس الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا کہ انہوں نے مقامی آبادی کو اکسا کر کالو ہیڈ ورکس چینل کے گیٹ کھلوانے کی کوشش کی تھی۔

محکمہ زراعت کے حکام کے خبردار کرنے کے باوجود اپنے عمل کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گیٹ اس لئے کھلوائے کہ مقامی کسانوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا تھا۔

وہ جولائی میں اس وقت رہا کئے گئے جب ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ جیل حکام کی جانب سے تشدد کی شکایت کرتے دکھائی دیے تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *