عمران خان پر الزامات سے تحریک انصاف کی چیخیں نکل گئیں ،کائرہ

عمران خان پر الزامات سے تحریک انصاف کی چیخیں نکل گئیں ،کائرہ

فیصل آباد: پاکستان پیلزپارٹی کے رہنما او ر سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ دوسروں پر الزامات لگانے والے عمران خان پر الزامات سے تحریک انصاف کی چیخیں نکل گئیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سب کو باریوں کی دھمکیاں دیتے ہیں لیکن عائشہ گلالئی کے الزامات سے تحریک انصاف کی چیخیں نکل گئیں۔

انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے، عمران خان بھیڑ میں باریاں لگانے کی بات کرتے تھے، انہیں کہتا ہوں کہ پہلے اپنی باری بھگتیں۔

قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم احتساب کے خلاف نہیں لیکن احتساب سب کا ہونا چاہیئے۔

 سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی جماعت کی تھوڑ پھوڑ شروع ہوچکی ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ عہدوں کی بندر بانٹ سے پارٹی ٹھوٹ پھوٹ سے بچ جائ گی۔

اان کے بقول نواز شریف نے ہمارے خلاف عدالتوں سے فیصلے کرائے ، انہیں اب پتا چلے گا کہ فیصلے جب خلاف آتے ہیں تو کتنا دکھ ہوتا ہے۔ شریف خاندان کو کرپشن کے کیسز کا سامنا ہے اور ان کے خلاف کوئی فوجی آمر سازش نہیں کررہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کے خلاف ملک کی سب سے بڑی عدالت نے فیصلہ دیا ہے، میاں صاحب کہتے ہیں کہ ایک پائی کی کرپشن نہیں پکڑی، وہ ٹھیک کہتے ہیں کیوں کہ کرپشن ایک پائی کی نہیں بلکہ اربوں روپے کی پکڑی گئ ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *