روی چندر ایشون نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

روی چندر ایشون نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

کولمبو: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈ روی چندر ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کم میچز میں 2 ہزار رنز اور 250 وکٹیں حاصل کرنے کا نیا ورلڈ ریکاڈ قائم کردیا۔

ان سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سابق آلراؤنڈر سر رچرڈ ہیڈلی کے پاس تھا جنہوں نے یہ سنگ میل 54ویں ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا تھا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق شہرہ آفاق آف اسپنر ایشون نے یہ کارنامہ اپنے کیریئر کے 51 ویں میچ کے دوران سری لنکا کے خلاف دوسری ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں اپنے کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کرکے سرانجام دیا۔

خیال رہے کہ وکٹوں کے اعتبار سے وہ کم میچز میں ہیڈلی سے پہلے ہی کافی آگے رہے ہیں تاہم رنز کے اعتبار سے انہوں نے یہ سنگ میل کیریئر کے 51 ویں میچ میں عبور کیا۔

گیند بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر موجود شہرہ آفاق اسپنر نے اب تک 51 میچز میں 204 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 279 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر رچڑڈ ہیڈلی نے 86 ٹیسٹ میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی جس میں انہوں نے 3 ہزار 124 رنز بنائے جب کہ 431 شکار کیے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *