سیاسی حریفوں کی پارلیمانی کمیٹی مسترد کرتے ہیں ، شفقت محمود

سیاسی حریفوں کی پارلیمانی کمیٹی مسترد کرتے ہیں ، شفقت محمود

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شفق محمود نے کہاہے کہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سیاسی حریفوں کی پارلیمانی کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں۔

ان کے بقول الزامات کی تحقیقات  کے لیے کمیٹی غیر جانبدار ہونی چاہئے، اسمبلی میں بیٹھے ہمارے حریفوں کی کمیٹی قبول نہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق وہ صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہو رمیں تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشت اور دیگر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میری رائے کے مطابق ہم الزامات کی تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور بہت جلد اس حوالے سے پارٹی کا فیصلہ بھی آجائے گا ، تحقیقات کرانی ہے تو غیر جاندبار لوگوں کی کمیٹی بنانا ہوگی، آج اسمبلی میں ملکی مسائل کو چھوڑ کر صرف ایک مسئلے پر بات کی گئی۔ سیاسی حریف ہمیں نیچا دکھانا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔

قرارداد منظو ہونے کےبعد اسپیکر ایاز صادق ایک پارلیمانی کمیٹی تشکلیل دیں گے ۔کمیٹی عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کرتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ ایوان میں جمع کرائے گی۔

اس موقع پر انہوں نے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں شامل افراد کو کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ سیاست کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

شفقت محمود کے مطابق خواجہ آصف کا سفارتی آداب سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں لیکن انہیں وزیر خارجہ بنایا گیا ہے، خرم دستگیر کو دفاع کا کچھ نہیں پتا انہیں وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے، چوہدری نثار وزیر خارجہ بننا چاہتے تھے مگر انہیں مکمل طور پر سائیڈ لائن کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لیگ مکمل طو پر ٹوٹ پھوٹ کا شکا رہے، کابینہ میں صرف مریم نواز کے منظور نظر افراد کو شامل کیا گیا ہے، ن لیگ میں دراڑیں پڑچکی ہیں جس کی وضاحت آج ہونے والی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں کئ وزرا او ر چوہدری نثار کی عدم شرکت سے ہورہی ہے۔

شفقت محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم جانتے تھے کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ ہمارے خلاف سازشیں کرے گی ، ہم اس حملوں کے لیے تیار تھے اور اسی کے تحت عمران خان کو نشانہ بنایا جارہا ہے ،حکمران جماعت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، اخلاقیات سے گری ہوئی باتیں کی جارہی ہیں۔

ان کے بقول ن لیگ عمران خان کے خلاف گندی مہم چلارہی ہے، ن لیگ سے کہتا ہوں کہ وہ سازشیں بند کریں، ہم سیاست میں گنندگی کو نہیں لانا چاہتے، ن لیگ کو بتانا چاہتا ہوں کہ جن کے اپنے گھر شیشے کے ہوں وہ دوسروں کے گھروں پر پتھر نہیں مارتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے کہا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن قبول کریں گے لیکن جب فیصلہ آیا تو اس کی کھلم کھلا مخالفت کی گئی ، انسانی حقوق کی علمبردار خاتون سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کررہی ہے کیا انہیں سپریم کورٹ کے خلاف ہونے والے عوامل نظر نہیں آرہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *