وسیم اکرم اور وقار یونس “ملتان سلطان” سے وابستہ

وسیم اکرم اور وقار یونس “ملتان سلطان” سے وابستہ

اسلام آباد : پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے کامیاب بالنگ جوڑی وسیم اکرم اور وقار یونس پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن میں شامل کی جانے والی فرنچائز ملتان سلطان کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو دستیاب اطلاعات کے مطابق وسیم اکرم کو ملتان سلطانز کے آپریشنز ڈائریکٹر جب کہ وقار یونس کو مینٹور اور ہیڈکوچ تعینات کیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز کی انتظامیہ کی جانب سے رواں ماہ ایک باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں وسیم اور وقار کی ذمہ داریوں اور وابستگی کا حتمی اعلان بھی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وسیم اکرم پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے مینٹور تھے اور انہوں نے حالیہ روز میں ہی اس سے علیحدگی اختیار کی۔

تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ وقار یونس پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دونوں کھلاڑی کم ازکم 14 سالوں کےبعد کرکٹ کے لیے ایک سال کام کررہے ہیں کیوں کہ دونوں ہی نے 2003ء کے ورلڈکپ کے بعد رٹائرمنٹ اختیار کرلی تھی۔

پاکستان ٹیم کی اس کامیاب ڈبلیو کی جوڑی نے ایک ساتھ 61 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 559 وکٹیں حاصل کیں جس میں سے 282 وکٹیں وقار کے نام رہیں۔

دونوں گیند باز جب وکٹ پر گیند بازی کرتے تو ان کی تیز یارکرز سے بلے بازوں کی ہوا میں اڑتی وکٹوں کے مناظر قابل دید ہوتے تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *