سلمان اور شاہ رخ کا مداح ہوں ،عامر خان

سلمان اور شاہ رخ کا مداح ہوں ،عامر خان

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے سپار اسٹار عامر خان نے کہاہے کہ میں سلمان اور شاہ رخ کا مداح ہوں اور ان کا کام بہت پسند ہے۔

اپنی نئی فلم “سیکرٹ سپر اسٹار” کے ٹریلرلانچنگ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہناتا کہ سلمان اور شاہ رخ بہت بڑے سپراسٹارز ہیں اور ایک یا دو فلمیں ناکام ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ بھی دونوں خانز کی طرح سپراسٹار بننا چاہتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ جہاں ہوں میں وہی خوش ہوں، میرے اور مداحوں میں محبت بھرا رشتہ ہے جو میرے برسوں کی محنت کے نتیجے میں قام ہوا۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ اس رشتے پر بہت زیادہ مسرور ہوں اور فلم بینوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ سے یہ رشتہ قائم کیا۔

بالی ووڈ میں خود کو سب سے کماؤ پوت اداکار ماننے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ تخلیقی کام سے کوئی توقع نہیں کی جاسکتی، کام سب اچھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم کوئی کامیاب اور کوئی ناکام ہوجاتا ہے۔

خیال رہے کہ عامر خان اپنی نئی فلم میں ایک ایسے میوزک ڈائریکٹر کا کردار اداکررہےہیں جو کہ ایک نوجوان مسلم لڑکی کے گلوکارہ بننے کا خواب پورا کرنے میں اس کی مدد کرتا ہے۔

اپنی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا جب چودہ سال کا تھا تو ٹینس کھیلنے کا بہت شوق تھا اور وہ بیشتر اوقات اسے میں اپنا وقت گزارتے  لیکن پھر والد نے پڑھائی میں کمزور ہونے کے سبب میرے کھیلنے پر پابندی عائد کردی تھی جس کے باوجود پڑھائی میں اچھے نمبر نہیں آئے۔

یاد رہے کہ عامر کی جانب سے سلمان اور شاہ رخ کے مداح ہونے کا اقرار ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب سلمان خان کی حالیہ فلم ٹٰیوب لائٹ ناکام ہوئی ہے جب کہ کنگ خان کی فلمیں بھی توقعات کے مطابق کمائی نہیں کرپارہی لیکن عامر کی اپنی فلمیں بزنس کے نئے ریکارڈ بناتے جارہی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *