عمار مسعود نے عمران خان کا موازنہ یحیی خان سے کردیا

عمار مسعود نے عمران خان کا موازنہ  یحیی خان سے کردیا

لاہور:  پاکستان کے معروف کالم نگار اور ٹی وی میزبان عمار مسعود نے عمران خان کا موازنہ سابق فوجی صدر جنرل (ر) یحیٰ خان سے کردیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق مائیکرو بلاگنگ  ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغا میں عمار مسعود کا کہنا تھا کہ عمران خان پر جس طرح کے الزامات عائد کیے گئے ایسے الزامات پاکستان کی تاریخ میں صرف جنرل یحیی خان پر لگائے گئے۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا دونوں کی تاریخ ایک جیسی ہے۔

یاد رہے کہ عمار مسعود پاکستان کے ممتاز مزاحیہ شاعر انور مسعود کے صاحبزادے ہیں۔

عمار مسعود ان دنوں ایک روزنامے سے وابستہ ہیں جب کہ گزشتہ کئی سال سے پی ٹی وی پر “رات گئے” کے نام سے پروگرام بھی کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق فوجی صدر کے بارے میں خیال کیا جاتاتھا کہ وہ “شراب و شباب” کی محافل پسند کرتے تھے  اوربیک وقت ان کےترنم نور جہاں اور اقلیم اختر عرف جنرل رانی کے ساتھ معاشقے کی خبریں بھی زبان زد عام رہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *