گلائی کے معاملے پر وزیر اعظم نے ایکشن لے لیا

گلائی کے معاملے پر وزیر اعظم نے ایکشن لے لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عائشہ گلالئی کے تحفظ کےلیے آئی جی اسلام آباد کو اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میڈیا کو جاری بیان میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی نے تحفظ مانگا ہے جس پر آئی  اسلام آباد طارق مسعود کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ جنہوں نے الزام لگایا اور جن پر الزام لگایا گیا سب میرے لیے قابل احترام ہیں۔

یاد ہرے کہ اس سے قبل عائشہ گلالئی کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو خط ارسال کیا تھا جس میں انہوں نے جان کے خطرے کاخدشہ ظاہر کرتے ہوئے سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ انہیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، حکومت فوری طور پر رتحفظ فراہم کرے۔

 خیال رہے کہ عمران خان کے پر الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر عائشہ گلالئی کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں جب کہ اس حوالے سے گلالئی کا کہنا ہےکہ اگر انہیں یاپھر ان کے اہلخانہ کچھ ہوا تو ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہوں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *