میری جان کو خطرہ ہے، حکومت سیکورٹی فراہم کرے، گلالئی

میری جان کو خطرہ ہے، حکومت سیکورٹی فراہم کرے، گلالئی

اسلام آباد: اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خاتون ممبر عائشہ گلالئی نے  کہاہے کہ میری جان کو خطرہ ہے اور حکومت سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ مجھے تحفظ فراہم کرے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق عائشہ گلالئی نے سیکرٹری داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے تحفظ کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

خط میں گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے متعلق حقائق سامنے لانے کے بعد قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ میری جان کو خطرہ ہے اور  حکومت مجھے تحفظ فراہم کرے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی کے پروگرام میں گلالئی کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ میرے بیانات کے بعد تحریک انصاف کے لیڈرز اور ورکز میرے اہلخانہ کو نشانہ بنارہے ہیں جو کہ عمران خان کی گندی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *