میسجز دیکھ لیے ،گلالئی کے الزامات کو تقویت ملتی ہے، حامد میر نے بتادیا

میسجز دیکھ لیے ،گلالئی کے الزامات کو تقویت ملتی ہے، حامد میر نے بتادیا

اسلا م آباد:معروف اینکر پرسن اور کالم نگار حامد میر نے کہاہے کہ انہوں نے عائشہ گلالئی کے موبائل میں عمران خان کی جانب سے بھیجے گئے میسجز دیکھ لیے جس سے ان کے الزامات کو تقویت ملتی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں میزبان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ میں نے اپنے پروگرام کیپٹل ٹاک میں عمران خان کو گلالئی کے میسجز دیکھ لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میسجز عائشہ گلالئی نے خود مجھے دکھائے اور اس موقع پر سینیٹر ستارہ امتیاز بھی پروگرام میں موجود تھیں اور سب دیکنھ رہی تھیں۔

حامد میر کے مطابق پروگرام شروع ہونے سے پہلے میں نے گلالئی سے درخواست کی لیکن انہوں نے منع کردیا اور پھراسٹوڈیو میں بیٹھنے کے بعد خود ہی راضی ہوگئیں اور میسجز دکھائے۔

ان کے بقول گللائی نے میسجز کو عام نہ کرنے کرنے کی درخواست بھی کر رکھی ہے۔

شاہ زیب خانزادہ کی جانب سے میسجز کیا تھے کہ سوال پر حامد میر کا کہنا تھا کہ اتنا کہوں گا اس میں ان کا رسپانس بھی نظر آرہا تھا تاہم گلالئی کی درخواست کے سبب میسجز کا متن شیئر نہیں کرسکتا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میسجز دیکھ لیے ہیں اور اس سے عمران خان پر لگنے والے الزامات کو تقویت ملتی ہے تاہم نتائج تک پہنچنے کے لیے معاملے کی پوری تحقیقات ہونی چاہئیے۔

حامد میر نے کہا کہ عمران خان کے اُن پیغامات سےعائشہ کے الزامات کو تقویت ملتی ہے، تاہم نتیجے تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ باقاعدہ تحقیقات ہوں۔

شاہ زیب خانزادہ کے سوال پر کہ ان ایس ایم ایس میں کیا تھا حامد میر نے یہ کہہ کر بتانے سے انکار کیا کہ عائشہ گلا لئی نے درخواست کی ہے کہ ان پیغامات کے متعلق کسی کو کچھ نہ بتاؤں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *