ن لیگ نے نئی وفاقی کابینہ تشکیل دے دی ، 12 نئے وزراء شامل

ن لیگ نے نئی وفاقی کابینہ تشکیل دے دی ، 12 نئے وزراء شامل

سلام آباد: وفاقی حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے 47 اراکین پر مشتمل نئی کابینہ تشکیل دے دی ہے جس میں چھ نئے وزراء اور 12 وزرائے مملکت کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو دستیاب اطلاعات کے مطابق نئی کابینہ میں دو وزارتیں بلوچستان کے حصے میں آئی ہیں جب کہ فاٹا کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔

سندھ سے ایاز شاہ شیرازی کابینہ میں شامل ہوں گے جب کہ ایک وزارت جمیعت علماء اسلام کے حصے میں بھی ایک وزارت آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں راناتنویر،جاویدعلی شاہ،بلیغ الرحمان، مرتضیٰ جتوئی،احسن اقبال،صلاح الدین م خواجہ آصف بھی وفاقی وزراء ہوں گے۔

دیگر میں مشاہداللہ،ممتازطارق،حاصل بزنجو،صدرالدین راشدی وفاقی وزیرہوں گے۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں شروع ہوگئی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *