” گلالئی نے عمران خان کے غیراخلاقی میسجز دکھادیے “

” گلالئی نے عمران خان کے غیراخلاقی میسجز دکھادیے “

اسلام آباد:قومی اسمبلی کی خاتون ممبر عائشہ گلالئی نے عمران خان کے غیراخلاقی میسجز نجی ٹی وی کے رپورٹر کو دکھادیے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق  یہ دعویٰ معروف کالم نگار اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے پاس عمران خان کے میسجز موجود ہیں جو انہوں نے ایک رپورٹر کو بھی دکھادیے۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی نے یہ میسجز اپنے موبائل فون میں محفوظ کررکھے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ جلد اسے میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے لائیں گی۔

دوسری جانب عائشہ گلالئی نے حامد میر کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس عمران خان کی جانب سے کیے جانے والے تمام میسجز کا ریکارڈ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھے کیے گئے نازیبا میسجز سے انکار نہیں کرسکتے، ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھے اکیلے میں ملنے کی پیشکش بھی کی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *