تینتیس لاکھ ڈالرز کے جدید بیلسٹک ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹس سندھ پولیس کے حوالے

تینتیس لاکھ ڈالرز کے جدید بیلسٹک ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹس سندھ پولیس کے حوالے

کراچی: پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کی پولیس کو 33 لاکھ ڈالرز مالیت کے جدید ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹس فراہم کئے گئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نےمنعقدہ ایک تقریب کی صدارت کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کو خوش آمدید کہا اور امریکی محکمہ خارجہ کے انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ بیورو(INL) کی جانب سے سندھ پولیس کے لیئے 33لاکھ ڈالرز مالیت کے جدید مگر ہلکے اور کم وزن ہیلمٹس اور بلٹ پروف جیکٹس کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ فراہم کردہ جدید سامان میں 2500 بیلسٹک ہیلمٹس اور 6000بلٹ پروف جیکٹس شامل ہیں جن میں سے 3500بلٹ پروف جیکٹس ٹریفک پولیس جبکہ 2500 ڈسٹرکٹ پولیس کو فراہم کی جائیں گی۔

آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جرائم کے خلاف پولیس کے تمام یونٹس کے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کی بدولت باالخصوص دہشت گردانہ کاروائیوں میں گذشتہ سالوں کی نسبت کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو فراہم کردہ امدادی سامان کا درست اور صحیح مصرف میں استعمال ہر سطح پر یقینی بنایا جارہا ہے۔

امریکن قونصل جنرل گریس شیلٹن نے اپنے خطاب میں آئی جی سندھ کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس دہشت گردی کے خلاف اگلے محاذ پر لڑرہی ہے۔

سندھ پولیس سربراہ، امریکی قونصل جنرل سے میٹنگ کے دوران | pakistantribe.com/urdu/
سندھ پولیس سربراہ، امریکی قونصل جنرل سے میٹنگ کے دوران

امریکی حکومت کی سندھ پولیس سے شراکت داری نے یہ ثابت کیا ہے کہ کامیابی ممکن ہے اور ہم اس اہم تعلق کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوش حال اور محفوظ پاکستان کے لیئے کراچی کا خوشحال اور محفوظ ہونا انتہائی اہم ہے۔

تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مشتاق احمدمہر، ڈی آئی جیز آر آر ایف، ہیڈکوارٹرز، ٹریفک، اے آئی جی ایڈمن سی پی او کے علاوہ امریکن ایمبیسی کاسات رکنی وفد بھی موجود تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *