ولادی میر کلچکو نے باکسنگ کو خیر باد کہہ دیا

کیف:یوکرین کے باکسنگ اسٹار اور سابق ہیوی ویٹ چیمپئن ولادیمیر کلچکو نے انٹرنیشنل باکسنگ کو خیر باد کہہ دیا۔

اپنے کیریئر کے 11 سالوں تک ناقابل شکست رہنے والے کلچکو کا کہنا ہے کہ انہوں نے وہ سب کچھ حاصل کرلیا ہے جو باکسنگ کی دنیا میں ان کا خواب تھا اور اب وہ کوئی دوسرا کیریئر شروع کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں میرا کیریئر کافی طویل اور کامیاب رہا جس کی میں نے کبھی توقع نہیں کی تھی۔

یاد رہے کہ ولادی میر کلچکو نے رٹائرمنٹ کا اعلان 29 اپریل کو لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں نوجوان باکسر اینتھونی جوشوا سے شکست کے بعد کیا ہے۔

90 ہزار افراد سے کھچاکھچ بھرے اس اسٹیڈیم میں کلچکو اور جوشوا کے درمیان ٹکر کا مقابلہ ہو اتھا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔

شکست کے بعد یوکرائنی اسٹار کا کہنا تھا کہ اگر مستقبل میں ان کا مقابلہ دوبارہ کسی سے ہوا  تو جوشوا ہی ہوں گے تاہم ان کے رٹائرمنٹ کے بعد اس مقابلے کی امیدیں ختم ہوچکیں۔

ولادی میر کلچکو نے اپنے کیریئر میں 52 بار حریف باکسرز کو ناٹ آؤٹ کیا اور ایک عشرے تک ہیوی ویٹ چیمپئن رہے تاہم 2015 ء میں برطانوی باکسر ٹائسن فیوری سے پوائنٹس کی شکست کے بعد وہ تمام بیلٹس سے محروم ہوگئے تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *