نیا ٹیل نے ہوم کنکشن رکھنے والے صارفین کے پیکجز اپ گریڈ کر دیے

نیا ٹیل نے ہوم کنکشن رکھنے والے صارفین کے پیکجز اپ گریڈ کر دیے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ ملحقہ شہر راولپنڈی میں انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والے معروف ادارے نیا ٹیل نے ہوم کنکشن رکھنے والے صارفین کے پیکجز اپ گریڈ کردیے ہیں۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق فائبر سے گھر تک (فائبر ٹو ہوم) انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والے نیا ٹیل نے اپنے پیکیجز کی اپ گریڈیشن کا عمل جولائی کے آخر میں انجام دیا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں تمام موجودہ صارفین یہ اپ گریڈڈ پیکجز بطور بونس استعمال کر سکتے ہیں۔ اپ گریڈڈ پیکجز استعمال کرنے کے لئے جڑواں شہروں کے مکینوں کو اضافی چارجز ادا نہیں کرنا پڑیں گے البتہ وہ پہلے سے کہیں ذیادہ اسپیڈ استعمال کر سکیں گے۔

صارفین کے لئے اعلان کردہ اپ گریڈڈ پیکجز میں نئی اسپیڈ یہ ہوگی:

نیاٹیل صارفین اگر طے شدہ مقدار سے زیادہ ( 55 جی بی ڈے ٹائم لمٹ) استعمال کریں گے تو انہیں ان کے موجودہ پیکجز کے مطابق ہی چارج کیا جائے گا۔

نیا ٹیل کا انٹرنیٹ کنکنش اور ہوم پیکج استعمال کرنے والے صارفین کو یہ بات ضرور دیکھنا ہو گی کہ اگر وہ ویڈیوز اسٹریم کرتے ہیں یا ان کا استعمال ایسا ہے کہ ان کا ڈیٹا نہیں یا بہت کم بچتا تھا تو اسپیڈ بڑھ جانے کی وجہ سے اب ان کا ڈیٹا کم وقت میں ذیادہ استعمال ہوا کرے گا۔

اپنے موجودہ پیکج کو مکمل یا مکمل کے قریب استعمال کرلینے والے ہوم کنشکن رکھنے والے صارفین کو اضافی چارجز سے بچنے کے لئے اپنے پیکجز کو اپ گریڈ کروا لینا چاہئے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *