عائشہ گلالئی سے ملاقات میں کیا ہوا؟ کپتان سے صحافی کا سوال

عائشہ گلالئی سے ملاقات میں کیا ہوا؟ کپتان سے صحافی کا سوال

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود پر لگائے جانے والے الزمات پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ عائشہ گلالئی نے خود کو پھنسالیا ہے۔

نجی  ٹی وی اے آروائی کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات سے تعجب اور افسوس ہوا کیوں کہ ان سے ایسی توقع نہیں تھی۔

ان کے بقول اگر میں نے کوئی میسج کیا تو گلالئی نے پہلے کیوں نہیں بتایا؟

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ میڈیا گاڈ فادر میر شکیل اور ن لیگ  ہے اور مجھے معلوم ہے۔ جیو والے میرے خلاف مہم چلارہے ہیں۔

عمران خان کا کہناتھا کہ  عائشہ گلالئی کے الزامات کی کوئی منطق نہیں، مجھے شک ہے کہ اس معاملے کے پیچھے ن لیگ کا ہاتھ ہے۔ ن لیگ نے پیسہ چلایا ہے، سیتا وائٹ والوں نے بھی ن لیگ سے پیسہ لینے کا اعتراف کیا ہے، لیگیوں کہ چہرے جتنے معصوم ہیں وہ اتنے ہی گرے ہوئے ہیں، شریف خاندان کو اربوں ڈالر کے منصوبے ہاتھ سے جانے کا ڈر ہے اور اب وہ میرے خلاف کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلالئی  نے اپنے وفد کےساتھ مل کر مجھ سے ملاقات کی۔انہوں نے مجھ سے این اے ون کی نشست مانگی تھی، میں نے جواب دیا کہ پارلیمنٹ میں  آپ کی کارکردگی اچھی نہیں، عائشہ گلالئی نے مجھ سے شکایت کی تھی کہ مراد سعید کو جلسے میں تقریر کرنے کی اجازت دی گئی تو مجھے کیوں نہیں۔

عمران خان کا کہناتھا کہ اگر میں نے کوئی غلط حرکت کی ہے تو میں ذلیل ہوں گا اور یہ میرا ایمان ہے، جنہوں نے سازش کی وہ بھی رسوا ہوں گے، بہر حال جو بھی ہوا گلالئی ایک خاتون ہیں  اور میں ان سے متعلق مزید بات نہیں کرنا چاہتا تاہم الزام لگا کر عائشہ گلالئی نے خود کو پھنسالیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب چوروں کو ڈر ہے کہ ان کی باری آنے والی ہے اس لیے سب ایک طرف ہوگئے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *