ہمارا ہدف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں نمبرون بننا ہے، آرتھر

ہمارا ہدف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں نمبرون بننا ہے، آرتھر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ ہمارا ہدف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون بننا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے جشن کا وقت ختم اور اب کام کا وقت پھر شروع ہوگیا ہے۔

ہیڈ کوچ کے مطابق ہمارا ہدف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بننا ہے تاہم اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے وقت درکار ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان ٹیم میں مصباح اور یونس کی جگہ لینے کے لیے کئی باصلاحیت نوجوان کھلاڑٰ موجود ہیں اور اس حوالے سے بابر اعظم اور اسد شفیق سے امیدیں وابستہ ہیں۔

ہیڈ کوچ کے مطابق پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے پر امید ہوں ، گرین شرٹس کو سخت چیلنجز درپیش ہیں تاہم ہمارے پاس باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کی کھیپ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے باجود بیٹنگ مسائل پر میری نظر ہے تاہم بالنگ کا شعبہ کافی مضبوط ہے اور جگہ بنانے کےلیے گیند بازوں میں سخت مقابلہ ہے، بالرز کا انتخاب ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔

ان کے بقول وہاب ریاض اچھے بالر ہیں تاہم انہیں معلوم ہے کہ واپسی کے لیے ان سے کس قسم کی کارکردگی کی توقعات ہیں۔

عمر اکمل کی ٹٰیم میں واپسی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ فٹنس کا ایک معیار رکھا ہے اور سب کھلاڑٰیوں کو اس معیار پر پورا اترنا ہوگا، اب عمر اکمل پر منحصر ہے کہ وہ کتنی جلدی فٹ ہوکر اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *