گلالئی نے 50 کروڑ لیے؟ عارف نظامی ساری سچائی سامنے لے آئی

گلالئی نے 50 کروڑ لیے؟ عارف نظامی ساری سچائی سامنے لے آئی

اسلام آباد: پاکستان کے معرف صحافی عارف نظامی نے عائشہ گلالئی کو ن لیگ کی جانب سے 50 کروڑ دیے جانے کے خود سے منسوب انکشاف کی اطلاعات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

یاد رہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد ایک مخصوص جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر عارف نظامی کے حوالے سے یہ بیان سامنے آتارہاہے کہ عائشہ گلالئی نے الزامات کے لیے ن لیگ سے 50 کروڑ روہے کی رقم طے کی ہے۔

تاہم مقامی نیوز پیپر کے ایڈیٹر عارف نظامی نے ان اطلاعات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ وڈیو میں ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا ہے۔

یاد رہے کہ عائشہ گلالئی اور عمران خان کے درمیان تنازعے سے متعلق عارف نظامی کا ایک وڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں واضح طور پر سنا جاسکتا ہے کہ معروف صحافی نے عائشہ گلالئی کے رقم طے کرنے سے متعلق کوئی انکشاف نہیں کیا۔

وڈیو بیان میں عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ابھی مجھے اسٹوڈیو میں عندلیب عباسی ملیں جنہوں نے مجھ سے کہا کہ ہماری قیمت بہت زیادہ ہوگئی ہے، پی ٹی  آئی کی خواتین کی ویلیو بہت زیادہ ہوگئی ہے اور ن لیگ نے یہ ڈرامہ کرنے والی عائشہ گلالئی کو یہ 50 کروڑ دیے ہیں یا دینے والی ہے تاہم میں اس بات سے متفق نہیں کیوں کہ یہ اسی صورت ممکن ہوگا اگر ن لیگی قیادت کے پاس نوٹ چھاپنے والی مشین ہو۔

بیان انتہائی واضح ہونے کے باوجود تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا  جب کہ پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر عارف نظامی کے حوالے سے عائشہ گلالئی پر الزامات کے لیے50 کروڑ روپے کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے فواد چوہدری نے بھی ایک صحافی کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ عائشہ گلالئی ن عمران خان پر الزامات کے لیے 50 کروڑ روپے کی رقم طے کی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *