تحریک انصاف کی اتحادی جماعت نے شمولیت کی دعوت دی،گلالئی

تحریک انصاف کی اتحادی جماعت نے شمولیت کی دعوت دی،گلالئی

اسلام آباد :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات لگانے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ انہیں جماعت اسلامی کی خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ انہیں عائشہ سید نے جماعت اسلامی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے تمام آپشنز کھلے ہیں، مستقبل کا لائحہ عمل جلد سامنے لاؤں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شری میرے لیے قابل احترام شخصیت ہیں۔

دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ جماعت اسلامی یوتھ ونگ فاٹا کے صدر شاہ جہاں آفریدی نےعائشہ گلالئی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

گلالئی سے منسوب ایک الگ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف میں آنے کے بعد امیر مقام سے کبھی نہیں ملی، انہوں نے الزام لگانے والوں پر مقدمہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔

دریں اثنا یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ جماعت اسلامی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ سید بھی عائشہ گلالئی کےگھر گئیں اور انہیں باضابطہ طور پر جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *