عمران خان نااہلی کیس کی سماعت : لائیو اپ ڈیٹس

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت : لائیو اپ ڈیٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نااہلی کیس کی سماعت جاری ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق مقدمے کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل بینچ کررہا ہے۔

ذیل میں مقدمے کی سماعت کی لائیو اپ ڈیٹس دی جارہی ہیں۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے پیچ ریفریش کیجیئے۔

حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ جواب الجواب دلائل دے رہے ہیں۔

ممنوعہ فنڈنگ کی اسکروٹنی کیلیے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کی ہدایت کی حمایت کی ہے، تحریک انصاف کا ذریعہ آمدن عطیہ ہے،پی ٹی آئی کی ممبر شپ فیس بہت کم ہے۔ اکرم شیخ

بینظیر بھٹو کیس میں11رکنی بنچ نے کا فیصلہ تھا کہ ہر جماعت آڈٹ کرائے گی، اکرم شیخ

استدعا ہے کہ فنڈنگ کی  اسکروٹنی کا معاملہ غیر مشروط طور پر بھجوایا جائے، پی ٹی آئی نےپارٹی فنڈ کا بڑا ذریعہ عطیات بتایا ہے۔ پالیسی سازی میں عطیات کا عمل دخل زیادہ ہوتا ہے، وکیل حنیف عباسی

تحریک انصاف کے اثاثوں کی جانچ پڑتال ہونی چاہیئے، قانونی طور پر دیکھا جائے کہ رقم کہاں سے آئی ہے،اکرم شیخ

کمیشن کو فنڈز کی مجموعی پڑتال کا حکم دیا جائے،یہ کیس سیاسی جماعتوں کے معیار کا ہے،وکیل اکرم شیخ

 ندن فلیٹ کے مالک عمران خان نہیں،نیازی سروسز تھی، نیازی سروسز 2015ء میں تحلیل ہوئی۔ وکیل حنیف عباسی

عمران خان آف شور کمپنی کے نہ شیئر ہولڈر تھے نہ منتظم، جانتا چاہتے ہیں کہ لندن فلیٹ کا اصل مالک کون ہے، چیف جسٹس

عمران خان کے مطابق وہ فلیٹ کے بینیفشل مالک ہیں، چیف جسٹس

شیل کمپنی فروخت ہو تو رقم بینیفشل کو ہی ملے گی، اکرم شیخ

آپ کا نقطہ نوٹ کرلیاکہ 3 پاؤنڈ کی کمپنی بھی اثاثہ ہے،جسٹس عمرعطابندیال

آپ چاہتے ہیں ایک کاغذ پر مشتمل چیز کو اثاثہ کہا جائے، جسٹس عمر عطا بندیال

شیل کمپنی چاہے کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ ہو اثاثہ ہوتی ہے، اکرم شیخ

عمران خان نے وہ فلیٹ ظاہر کیا جو ان کا تھا بھی نہیں، اکرم شیخ

فلیٹ عمران خان کے نہیں نیازی سروسز کے نام تھا، اکرم شیخ

عمران خان کے مطابق انہیں کرایہ دار سے کچھ نہیں ملا تھا، جسٹس عمر عطا بندیال

جمائما کو نیازی سروسز کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ 62 ہزار پاؤنڈ ادا ہوئے، اکرم شیخ

نیازی سروسز کو لندن فلیٹ کرائے کی مد میں 2لاکھ 8 ہزار پاؤنڈ ملے،

فلیٹ کی فروخت سے 6لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ موصول ہوئے، اکرم شیخ

عدالتی حکم کے باوجود تفصیلات جمع نہیں کرائی گئیں، اکرم شیخ

نیازی سروسز ایمنسٹی اسکیم کے لیے اہل نہیں تھی، اکرم شیخ

فلیٹ غلط طور پر ایمنسٹی اسکیم میں ظاہر کیا گیا، اکرم شیخ

ایمنسٹی اسکیم افراد کے لیے تھی کمپنیوں کے لیے نہیں، اکرم شیخ

جب معاملات ایسے ہوں تو شفافیت ہوتوصادق اور امین سےمتعلق شکوک وشبہات پیدا نہیں ہوتے؟ اکرم شیخ کا سوال

نیازی سروسز کے اگر مزید اثاثے تھے تو آپ نے دکھانے تھے، جسٹس عمر عطا بندیال

کمپنی زندہ رکھنے کے لیے سالانہ چھ ہزار پاؤنڈ لگتے ہیں، اکرم شیخ

اس بات کا ثبوت دیں کہ چھ ہزار پاؤنڈ سالانہ لگتے ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال

نیازی سروسز کے اکاؤنٹس کی تفصیلات آئیں تو سب سامنے آ جائے گا، اکرم شیخ

کمپنی کے مزید اثاثوں کا جواب میں نہیں دے سکتا، اکرم شیخ

برٹش ورجن آئی لینڈ سے جواب تو جے آئی ٹی بھی نہیں لے سکتی، اکرم شیخ

6پاؤنڈ پاکستانی کرنسی میں اچھی خاصی رقم بنتی ہے، اکرم شیخ

یہ تو فرض ہی کیا جا سکتا ہے کمپنی زندہ رکھنے کا مطلب اثاثہ ہونا ہے،جسٹس بندیال

آئین صادق اور امین نہیں ایماندار اور امین کی بات کرتا ہے، جسٹس عمر عطا بندیال

صادق اور امین کا لفظ انتہائی محترم شخصیت کیلیے استعمال ہوا، جسٹس عمر عطا بندیال

نبی کریمﷺکی ذات کوکفار بھی صادق اور امین تسلیم کرتے تھے، اکرم شیخ

نیف عباسی نے عمران خان کی زندگی پر لکھی گئی کتاب بطور ثبوت پیش کردی

کرسٹوفر سٹین فورڈ نے عمران خان کی زندگی پر کافی تحقیق کی، اکرم شیخ

یہ کتاب عمران خان کی نہیں کسی اور کی لکھی ہوئی ہے، چیف جسٹس

یہ صرف ایک رکن اسمبلی کا معاملہ نہیں جو کتاب کو درست تسلیم کریں، چیف جسٹس

کتاب پر کس حد تک انحصار کیا جاسکتا ہے؟ چیف جسٹس

کیا آپ عمران خان پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا رہے ہیں، چیف جسٹس

منی لانڈرنگ کا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں نہ الزام لگایا، اکرم شیخ

بینک رکارڈ سے ثابت ہورہا ہے کہ پیسا باہر سے لایا گیا، چیف جسٹس

میں صرف دستاویزات کے درست ہونے پر سوال اٹھا رہا ہوں، اکرم شیخ

میں صرف دستاویزات کے درست ہونے پر سوال اٹھا رہا ہوں، اکرم شیخ

کتاب اور رکارڈ میں کوئی تضاد سامنے نہیں آیا، جسٹس فیصل عرب

میرا موقف یہ ہے کہ عدالت میں جعلی رکارڈ پیش کیا گیا، اکرم شیخ

عمران خان کا جواب غلط ہے یا پھر رکارڈ ، اکرم شیخ

خط میں کہا پیسے ڈالر میں ملے،رکارڈ کے مطابق پیسے پاؤنڈز میں ملے، اکرم شیخ

ڈالر اور پاؤنڈ کا ریٹ کبھی بھی برابر نہیں رہا، انٹرنیٹ پر موازنہ کرچکا ہوں، اکرم شیخ

سارا تنازع آف شور کمپنی کے تناظر میں کھڑا ہوا، جماعت اسلامی کی درخواست ہمارے بعد آئی لیکن پہلے سنی گئی، کیا آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنا دیانت اور ایماندار کی زد میں نہیں آتا؟ اکرم شیخ

عمران خان نے بنی گالہ اراضی پر چار مختلف مؤقف اپنائے، وکیل حنیف عباسی

More

عمران خان نے جواب میں لکھاجمائمانے 2002میں بچوں کیساتھ پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا،اکرم شیخ

آپ 2002 کے انتخابی گوشوارے دکھا رہے ہیں آج 2017 ہے، جسٹس عمر عطا بندیال

جمائمہ سے رقم بطور برج فنانس لی گئی، اکرم شیخ

برج فنانس میاں بیوی نہیں کرتے بینک کرتے ہیں، جسٹس فیصل عرب کے ریمارکس

ٹیکس کے معاملات بہت مختلف ہوتے ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال

آپ ویلتھ گوشواروں کو بہت سنجیدہ لے رہے ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال

جمائما کا سٹی بینک میں اکاؤنٹ تھا پھر بھی رقم راشد خان کو بھجوائی، اکرم شیخ

میاں بیوی میں کیا چل رہا تھا ہم کیسے کہہ دیں، چیف جسٹس

جمائما کو واپس لانے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے، چیف جسٹس

راشد خان کو بھی علم تھا کہ بیگم صاحبہ روٹھ کر میکے جا چکی ہیں، اکرم شیخ

جمائما جانے کے بعد کبھی واپس نہیں آئی، اکرم شیخ

ممکنات اور امکانات تو بہت کچھ ہو سکتے ہیں، اکرم شیخ

عمران نے دوستوں کو بتایا تھا کہ جمائماکو واپس لانے کی کوشش جاری ہے، چیف جسٹس

شادی کے معاملات میں ایک سے دوسری جگہ رہنا معمول ہے، جسٹس فیصل عرب

جمائما تاج محل کی تعمیر سے قبل ہی لندن منتقل ہوچکی تھیں، اکرم شیخ

جمائماکے جانے کے بعد گھر بنانے کی کیا ضرورت تھی؟ اکرم شیخ

کسی کی ذاتی زندگی کو نہ کھولیں، جسٹس عمر عطا بندیال

اثاثے منتقل کرنے کا کالم خالی چھوڑا گیا، اکرم شیخ

انتخابی فارم کا صفحہ 9 ذرا غور سے پڑھ لیں، جسٹس عمر عطا بندیال

ایڈوانس ادائیگی کو گوشواروں میں ظاہر کیا گیا ہے، جسٹس عمر عطا بندیال

بیٹے نے باپ کے ساتھ 10 ہزار درہم طے کرکے نہ دیا تو والد نااہل ہوگئے، اکرم شیخ

عدالتی فیصلہ پڑھنا ہے تو پورا پڑھیں، جسٹس عمر عطا بندیال

اگر کوئی امیدوار بھائی سے لیا گیا 20 لاکھ کا قرض ظاہر نہ کرے تو آرٹیکل 62 لگے گا؟ جسٹس فیصل عرب

انتخابی فارم کے صفحہ 7 پر ظاہر کرنا ضروری تھا، اکرم شیخ

عمران خان نے بنی گالہ اراضی کیلیے دیےگئے1کروڑ 45 لاکھ روپےظاہر نہیں کیے تھے، اکرم شیخ

کیا قرض کو ظاہر کرنا بھی ضروری ہے؟ چیف جسٹس

2002 کے انتخابی گوشواروں میں عمران خان نے فلیٹ ظاہر کیا، چیف جسٹس

جمائما کا بیان ہے کہ ان کے نام پر بے نامی جائیداد خریدی گئی ہے، اکرم شیخ

بچوں اور اہلیہ کے نام پر زمین کی خریداری عام بات ہے، چیف جسٹس

صرف بے نامی لکھنے سے زمین بے نامی نہیں ہو جاتی، چیف جسٹس

بنی گالہ اراضی کا قبضہ اور اصل ملکیت عمران خان کی ہے، اکرم شیخ

ٹیکس بچانے کے لیے اراضی جمائما کے نام خریدی گئی، اکرم شیخ

عمران خان نے جمائماسے لیا گیا قرض بھی ظاہر نہیں کیا، اکرم شیخ

جمائماسے رقم آئی،انکےنام زمین خریدی گئی اس میں قرض کہاں سے آگیا؟ چیف جسٹس

جواب الجواب مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *