گلالئی کے الزامات پر وینا ملک اور ماہرہ خان بھی میدان میں آگئیں

گلالئی کے الزامات پر وینا ملک اور ماہرہ خان  بھی میدان میں آگئیں

اسلام آباد:عائشہ گلالئی کے الزامات پر معروف اداکارائیں وینا ملک اور ماہرہ خان بھی میدان میں آگئیں جب کہ وینا نے گلالئی کو ضمیر فروش قراردے دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹر پراپنے پیغا میں وینا کا کہناتھا کہ  عائشہ گلالئی بک گئی ہیں۔

انہوں نے لکا کہ  گلالئی نےتھوڑے پیسوں کی خاطر اپنا اصول اور وقار بیچ دیا ہے جو کہ پشتون کلچر اور غیرت کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو جاننے والا ہر شخص اس بات کا اعتراف کرے گا کہ وہ ایک شرافت اور وقار کی بہترین مثال اور ایک اچھے انسان ہیں۔

دوسری جانب  مائرہ خان نے گلالئی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ اور سچ جلد دنیا کے سامنے آجائے گا، تاہم اس معاملے میں عائشہ گلالئی کے خلاف ہم کس طرح کا ردعمل ظاہر کریں یہ پریشان کن امر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عائشہ گلالئی نے عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات لگاتے ہوئے انہیں بدکردار اور بری عادتوں کا شکار شخص قراردیا تھا۔

عائشہ گلالئی کی جانب سے اس بیان پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نہ صرف انہیں بلکہ ان کی بہن ماریہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *