عائشہ گلالئی کی بہن کو ہدف نہ بنائیں، عمران خان

عائشہ گلالئی کی بہن کو ہدف نہ بنائیں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پی ٹی آئی ورکرز سے درخواست کی ہے کہ وہ عائشہ گلالئی کی بہن کو ہدف نہ بنائیں۔

پاکستان ٹرائب کے نمائندہ کے مطابق عمران خان کی جانب سے یہ ہدایت جمعرات کو ایک ٹویٹ کی صورت میں سامنے آئی ہے۔

تحریک انصاف سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ تمام پی ٹی آئی سپورٹرز سے ریکوئسٹ کرتے ہیں کہ فوری طور پر عائشہ گلالئی کی بہن کو ہدف بنانے کا سلسلہ روک دیا جائے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان پر خواتین کے حوالے سے انتہائی سنگین الزامات لگا کر تحریک انصاف سے الگ ہونے والی عائشہ گلالئی کی اسکواش کھیلنے والی بہن کو پی ٹی آئی ورکرز نے ہدف بنا رکھا تھا۔

عائشہ گلالئی کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے بعد جب غیرت و عزت کی اہمیت کی دلیل دی گئی تو تو تحریک انصاف ورکرز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ماریہ طورپکئی کی نیکر پہنے ہوئے تصاویر شئیر کرنا شروع کردی تھیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ دو روز کے دوران یہ کہا جاتا رہا ہے عائشہ گلالئی کی بہن کی تقریبا نیم برہنہ تصاویر سامنے لائے جانے سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے نااہل قرار دلوانے اور مخالفانہ مہم کی ناکامی کے بعد پی ایم ایل این وہ کر رہی ہے جسے وہ بہتر کر سکتی ہے۔

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کپتان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کو گرانے کے لئے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم جواب میں چھانگا مانگا جیسی کوئی آفرز نہیں ہوں گی۔

تحریک انصاف سربراہ کا کہنا تھا کہ جو اپنا آپ بیچ چکے ہیں انہیں خود ہی بے نقاب ہونے کا موقع دیں۔

عائشہ گلالئی کی بہن کے خلاف مہم روکنے کی ٹویٹ کے بعد جاری کردہ پیغامات کو عمران خان کی جانب سے گزشتہ تین دنوں سے جاری مہم کے تناظر میں اہم گردانا جا رہا ہے۔

عمران خان کی ٹویٹ کے جواب میں تحریک انصاف کا فالوور نظر آنے والے ایک ہینڈل سے انہیں خبردار کیا گیا کہ امیر مقام اور ریحام خان کچھ ویڈیوز سامنے لا سکتے ہیں جن کے لئے پہلے ہی حکمت عملی تیار کر لیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *