امریکی شہر مینیا پولس میں اسکول کی عمارت میں دھماکا، دو افرا ہلاک

مینیا پولس: امریکی شہر مینیا پولس میں ایک اسکول کی عمارت کے دھماکے میں کم ازکم دو افراد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دھماکے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گرگیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ مینیہا اکیڈمی میں جاری ترقیاتی کاموں کے سبب قدرتی گیس کی لیکج سے ہوا ہے۔

دھماکے میں ہلاک ہونےو الے دونوں افراد اسٹاف ممبران تھے جن کی ہلاکت کی اطلاع اہلخانہ کو کردی گئی ہے۔

زخمی افراد کو ہینی پن کاؤنٹی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امدام کے بعد پانچ زخمیوں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے جب کہ ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں میں کوئی بھی بچہ شامل نہیں۔

دھماکے ک بعد فائر بریگیڈ اور دیگر ریسکیو ٹیموں کو  فوری طلب کیا گیا جب کہ جزوی تباہ ہونے والی عمارت کا ملبہ اٹھایا جارہا ہے۔؎

 

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *