شہباز شریف کو وزیر اعظم نہ بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،پنجاب حکومت

شہباز شریف کو وزیر اعظم نہ بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،پنجاب حکومت

لاہور:پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم نہ بنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ اب تک پارٹی کا فیصلہ شہبا زشریف کو 45 روز میں مستقل وزیر اعظم منتخب کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقل وزیر اعظم کے انتخاب کے حوالے سے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے فیصلے پر دو رائے نہیں ہوگی۔

ان کے بقول مستقل وزیر اعظم کے انتخاب کے حوالے سے مری میں ن لیگی قیادت مشاورت کرری ہے اور جو بھی فیصلہ ہوا وہ پارٹی کےمفاد میں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ میاں شہباز شریف نے ہمیشہ نواز شریف کے فیصلوں کی تائید اور توثیق کی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھ سمیت ن لیگ کے متعدد رہنما شہبا شریف کو پنجاب سے ہٹاکر وزیر اعظم بنانے کے فیصلے سے متفق نہیں۔

خیال رہے کہ نواز شریف بطور وزیر اعظم اپنی نااہلی کے اگلے ہی روز شہبا زشریف کو مستقل جب کہ شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *