عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست

عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات لگانی والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق محمود اخترنامی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت عائشہ گلالئی کو نااہل قراردیے جانے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست تت رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی کی آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

محمد اختر نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا کہ عائشہ گلالئی الزامات کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہیں لہٰذا عدالت ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں تاحیات نااہل قراردے۔

یاد رہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اس وقت ایک بار پھر مزید خراب ہوگئی تھی جب عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کے چیئرمین پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

اپنی پریس کانفرنس میں عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران خان بد کردار شخص ہیں  اور وہ مغربی کلچر کو پاکستان میں فروغ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھا کہ عمران خان کے ہاتھوں پی ٹی آئی میں کسی بھی خاتون کی عزت محفوظ نہیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ الزامات پر تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں تین کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *