تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی پر بجلی گرادی

تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی پر بجلی گرادی

اسلام آباد: تحریک انصاف نے اپنے پارٹی چیئرمین عمران خان پر سنگین الزامات لگانے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کو تین کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق  عائشہ گلالئی کو یہ نوٹس تحریک انصاف کے سینٹرل میڈیا کوآرڈینٹر جاوید بدر نے ایڈوکیٹ احسن جاوید کے توسط سے بھیجا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی دس روز میں عمران خان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیں  بصورت دیگر اپنے الزامات کو جھوٹا تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگیں۔

عائشہ گلالئی کے مستقل پتے اور پارلیمنٹ لاجز میں ان کی رہائش گاہ پر بھیجے گئے نوٹس میں خاتون رکن قومی اسمبلی  کو متنبہ کیا گیاہے کہ اگر وہ ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوجانے کے باوجود معافی نہیں مانگتیں تو انہیں 3 کروڑ روپے بطور ہرجانہ اداکرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں عائشہ گلالئی نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں بری عادتوں کا شوقین اور بدکردار و بد اخلاق انسان قراردیا تھا۔

 تحریک انصاف کے رہنماؤں نے  ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے ن لیگ کی سازش قراردیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *