ترکی میں آرمی، نیوی، فضائیہ کے سربراہوں کی تبدیلی کا فیصلہ

ترکی میں آرمی، نیوی، فضائیہ کے سربراہوں کی تبدیلی کا فیصلہ

انقرہ: ترکی میں متعلقہ ریاستی ادارے کی جانب سے زمینی، فضائی اور بحری افواج کے سربراہوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو مقامی میڈیا سے دستیاب اطلاعات کے مطابق ترکی میں فوجی سربراہوں کی تقرری وغیرہ کے ذمہ دار ادارے نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے۔

ترک فوجی سربراہوں کی تبدیلی کا فیصلہ کس نے کیا؟

ترک میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترک آرمی، ترک نیوی اور ترک فضائیہ کے سربراہوں کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم ملٹری کونسل (YAS) کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

ترکی کی ملٹری کونسل کا اجلاس وزیراعظم بن علی یلدرم کی زیرصدارت بدھ کو منعقد کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ ترک ملٹری کونسل ہر سال اگست میں اپنا اجلاس کیا کرتی ہے۔

بدھ کو ملٹری کونسل کے 4 گھنٹے طویل اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کو حتمی منظوری کے لئے ترک صدر رجب طیب ایردوان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *