پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے دوران قومی ٹیم 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 6 اگست سے 28 اگست کے درمیان کھیلی جائیں گی۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 6 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا ایک روزہ میچ 9 جنوری کو نیلسن، تیسرا 13 جنوری کو ڈنڈن، چوتھا 16 جنوری کو ہیملٹن اور پانچواں ایک روزہ میچ ویلنگٹن میں 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

 

تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا آغاز پر پہلا میچ ویلنگٹن میں 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جب کہ دیگر دو میچز 25 اور 28 جنوری کو بالترتیب آکلینڈ اور ماؤنٹ ماؤنگانی میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ سری لنکا کی یوم آزادی کے حوالے سے ٹورنامنٹ  جو آئندہ سال مارچ میں منعقد کیا جائے گا سے بھارت کی ایما پر پاکستان کو شامل نہیں کیا جائے جبکہ پہلے سری لنکا نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *