عمران خان کے بلیک بیری کی تحقیقات کی جائیں، حنیف عباسی

عمران خان کے بلیک بیری کی تحقیقات کی جائیں، حنیف عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حنفی عباسی نے کہاہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات پر عمران خان کے بلیک بیری کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنفیف عباسی کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کے بلیک بیری کی تحقیقات نہ ہوئیں تو ہم کہیں گے کہ انصاف کا جنازہ نکل گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر عمران خان کے بلیک بیری سے کچھ نہ نکلا تو میں اور گلالئی دونوں معافی مانگیں گے۔

حنیف عباسی  کے مطابق عائشہ کے الزامات پر عمران خان کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیئے، پی ٹی آئی کے سربراہ کو چاہئیے کہ وہ اپنا بلیک بیری تجزیے کے لیے پیش کریں اور الزامات کو جھوٹا ثابت کریں۔

انہوں نے کہا کہ سچ بولنے پر اپنی بہن عائشہ گلالئی کو سلام پیش کرتا ہوں، وہ آج کہہ رہی ہیں لیکن میں نے ڈیڑھ سال پہلے کیا دیا تھا کہ بہن ، بیٹیوں کو تحریک انصاف کے جلسے میں ںہ بھیجا جائے۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ گلالئی سے میسج کا سوال کرنے والے بے شرم ہیں ، میں صحافیوں کو نہیں تحریک انصاف کے ترجمان کو بے شرم کہہ رہا ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 62 اور 63 کی بات ثابت ہوچکی اب 64، 65 اور 66 ثابت ہوگا، میری کسی بہن بیٹی نے آج تک مجھ پر غلط حرکت کا الزام عائد نہیں کیا، ہمارے والدین نے ہمیں خواتین سے حسن اخلاق سکھا یا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر شیخ رشید کو سیاست کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی زبان کو لگام دینا ہوگا ورنہ لوگ انہیں سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *