دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، آرمی چیف

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، آرمی چیف

ایبٹ آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجود نے کہاہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی ۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ ریجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور 2 روزہ بلوچ رجمنٹ کانفرنس میں شرکت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کو اعزازی طور پر بلوچ ریجمنٹ کے کرنل انچیف کے رینکرز بھی لگائے گئے۔

کانفرنس میں پر سابق آرمی چیف جنرل پرویز کیانی، دسویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم ضیا اور دیگر رٹائرڈ جنرل بھی شریک تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطاق آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کی خدمات اور کاوشوں کو سرارہا جب کہ یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع میں بلوچ ریجمنٹ کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *