جانتا تو میں بھی ہوں عمران خان خواتین کی عزت نہیں کرتے، ہاشمی

جانتا تو میں بھی ہوں عمران خان خواتین کی عزت نہیں کرتے، ہاشمی

ملتان: تحریک انصاف کے سابق صدر اور سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ میں بھی جانتا ہوں عمران خان خواتین کی عزت نہیں کرتے ۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق اپنے ایک وڈیو پیغام میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمرام خان کو کچھ شرم ہونی چاہئیے اورکچھ حیا ہونی چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک آدمی سے کہلوادیں کہ میں نے پیسے لے کر ٹکٹ دیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو منہ سنبھال کر بات کریں اگر میں نے جرم کیا تھا تو اسی وقت پکڑ لینا چاہیئے تھا۔

جاوید ہاشمی کے مطابق عمران جس جج سے تم نے بات کرنے کا کہا تھا وہ بھی تمہیں جھوٹا کہہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جلدی سے اپنی بات کی وضاحت کریں ورنہ اب جو کہوں گا کبھی بولنے کے لائق نہیں رہو گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان نے اپنے الزامات پر معافی نہ مانگی توان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کروں گا اور ان سے کہتا ہوں کہ اب تمہاری کیا ساکھ باقی رہ گئی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *