سپریم کورٹ میں ثبوت پیش کرنے کےلیے تیار ہوں، عائشہ گلالئی

سپریم کورٹ میں ثبوت پیش کرنے کےلیے تیار ہوں، عائشہ گلالئی

پشاور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر سنگین الزماات عائد کرنے والی خاتون رہنما عائشہ گلالئی نےکہاہے کہ  میں سپریم کورٹ میں ثبوت پیش کرنے کے لیے تیار ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ اخلاقی طور پر کرپٹ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قراردیں۔

انہوں نےکہا کہ جو ثبوت مانگ رہے ہیں انہیں کہنا چاہتی ہوں کہ پی ٹی آئی چیئرمین ٹائرن  وائٹ کے ناجائزباپ ہیں، یہاں  تک کہ امریکی عدالت بھی انہیں سیتا وائٹ کی بیٹی کا ناجائز باب قراردے چکی ہے۔

گلالئی کے مطابق پی ٹی آئی میں شامل اشرافیہ بنی گالہ میں شراب کی محفلیں جماتے تھے اور ایک بار مجھے بھی اس محفل میں شریک ہونے کی دعوت دی گئی تاہم میں نے اسے نظر انداز کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواکے وزیر علی امین گنڈاپوری ایک بار شراب کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑےگئے تھے، عمران خان کو شراب پینا بہت پسند ہے۔ان کا کہناتھا کہ میری بہن کے لباس کے بارے میں بات کرکے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کو شرم آنی چاہیے، ماریہ ٹاپ پاکستانی اسکواش کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *