سابق وزیر اعظم میاں محمد سومرو کی بہن پی ٹی آئی میں شامل

سابق وزیر اعظم میاں محمد سومرو کی بہن پی ٹی آئی میں شامل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف میں جہاں متعدد خواتین رہنماؤں نے خواتین سے امتیازی سلوک پر علیحدگی اختیاری کرلی ہے وہی سابق وزیر اعظم میاں محمد سومرو کی بہن پی ٹی آئی میں شامل ہوگئ ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میاں سومرو کی بہن ملیحہ سومرو نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

وہ پارٹی میں شمولیت کے بعد قومی اسمبلی کی نشست 208 سے انتخاب لڑنے کی تیاریاں کررہی ہیں۔

جیکب آباد کی سومرو براداری نے بھی ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ جیکب آباد سے اہم سیاسی شخصیات بشمول ارکان اسمبلی کی بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تیاریوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کی عائشہ گلالئی نے عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جب  کہ ناز بلوچ بھی خواتین سے امتیازی سلوک کے معاملے پر پارٹی چھوڑ چکی ہیں۔

تحریک انصاف کے ترجمان نے عائشہ گلالئی کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے ان پر جوابی الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی چھوڑی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *