اشتہارات میں جھوٹ بولنا شاہ رخ خان کو مہنگا پڑ گیا

اشتہارات میں جھوٹ بولنا شاہ رخ خان کو مہنگا پڑ گیا

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے تقریباً تمام سپر اسٹارز اضافی آمدنی کی مد میں اشتہارات کے ذریعے کروڑوں کماتے ہیں لیکن اضافی آمدنی کے چکر میں یہ اسٹارز بھول جاتے ہیں کہ عام آدمی یہ اشتہارات دیکھ کر جو بھی چیز خریدتا ہے اس پر اس کے کتنے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق  بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ایک اشتہار میں شیونگ کریم کی اتنی تعریف کہ  بھارتی شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والے ایک شہری راجکمار پانڈے نے فورا شیونگ کریم خرید لی  تاہم کریم استعمال کرنے پر نہ صرف انہیں نقصان ہوا بلکہ ان کے چہرے پر بھی زخم آئے جس پر اس نے شاہ رخ کے خلاف عدالت میں شکایت درج کروا دی۔

ان کا کہنا ہے کہ میں شاہ رخ خان کوبے حد پسند کرتا ہوں اور ان کی بات پر اعتبار کرکے ہی میں نے یہ کریم خریدی لیکن کریم استعمال کرنے پر مجھے معلوم ہوا کہ شاہ رخ خان نے صرف اپنی پروڈکٹ بیچنے کیلئے جھوٹ بولا ورنہ انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں کہ لوگوں کو اس سے کتنا نقصان ہوگا۔

راجکمار پانڈے نے مزید کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ڈیپارٹمنٹ سے چانچ کرنے کے بعد سامنے آنے والی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کریم کی کوالٹی بہت خراب ہے یہی وجہ ہے کہ میرے چہرے پر زخم آئے، جس کا علاج سرکاری اسپتال میں جاری ہے۔

راجکمار پانڈے کا موقف سننے کے بعد مجسٹریٹ کاشی ناتھ سنگھ نے بھارت کے سب سے بڑے سپر اسٹار شاہ رخ خان، شیونگ کریم بنانے والی کمپنی کے سربراہ، مقامی دوکاندار، اور مدھیہ پردیش کے فوڈ اینڈ ڈرگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کو لیگل نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں طلب کیا ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی جانب سے فی الحال لیگل نوٹس کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *