عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کی ضرورت نہیں، مزاری

عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کی ضرورت نہیں، مزاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری نے کہاہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کی ضرورت نہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کے  پی ٹی آئی میں خواتین سے امتیازی سلوک کے بیان میں صداقت نہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال

انہوں نے کہا کہ گلالئی نے عمران خان سے عام انتخابات میں این اے ون پر ٹکٹ مانگا تھا، عمران خان اکیلے ٹکٹ دینے کا فیصلہ نہیں کرتے، پارلیمنٹ میں کارکردگی دکھانے پر ٹکٹ دیا جاتا ہے، اب تک کسی کو ٹکٹ نہیں ملا تو یہ کیسے ڈیمانڈ کرسکتی ہیں۔

ان کے بقول گلالئی جانا چاہتی ہیں تو جائیں لیکن کسی پر الزام نہ لگائیں، پارٹی چھوڑتے وقت گالی دینا افسوس ناک ہے، عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کی خواتین کی توہین کی۔ وہ جانا چاہتی ہیں تو جائیں لیکن خواتین کی بے عزتی کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔

عمران خان کی ترجمان کا کہنا تھا کہ گلالئی کو اندازہ نہیں کہ انہیں پارٹی میں کتنی عزت ملی۔ وہ دیگر جماعتوں کا جائزہ لے لیں کہ وہاں خواتین کو کیا عہدے دیے جاتے ہیں۔ پارلیمانی پارٹی اور کور کمیٹی میں ہم سب خواتین موجود ہیں، گلالئی بتائیں کہ انہیں عمران خان سے اور کیسی عزت چاہیئے؟، میں بھی خاتون ہوں اور عمران خان کی ترجمان ہوں، انہوں نے میرٹ پر مجھے یہ عہدہ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی ہے، پاکستان تحریک انصاف نے خواتین کو لیڈر شپ رول دیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *