نو منتخب وزیراعظم نے اپنے ایجنڈے کا اعلان کردیا

نو منتخب وزیراعظم نے اپنے ایجنڈے کا اعلان کردیا

اسلام آباد:پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایجنڈے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں 45 روز میں 45 مہینوں کا کام کرکے  جاؤں گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے ووٹنگ کے ذریعے منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے بطور وزیر اعظم اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں سیٹ گرم کرنے کے لیے وزیر اعظم منتخب نہیں ہوا بلکہ کام کرنے آیا ہوں۔

وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے اور تمام ٹیکس چوروں کو پکڑیں گے، ادائیگی نہ ہونے سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔پارلیمنٹرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے، ٹیکس دینا قانونی ذمہ داری ہے۔ ہر ایک کو اپنے طرز زندگی کی وضاحت کرنی ہوگی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کسی کے پاس خودکار ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ چوہدری نثار کا نام لے کر ان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ کی اجازت سے کہنا چاہتا ہوں کہ وفاقی حکومت کسی کو بھی خود کار ہتھیاروں کا لائسنس جاری نہیں کرے گی۔

کراچی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اب شہر کی ترقی کے لئے کام کیا جائے گا۔ کراچی پیکج پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے ہر اس حصے میں بجلی موجود رہے گی جہاں بل دیے جاتے ہیں۔ نومبر کی تاریخ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔

خطاب کے آغاز میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میںعوام کے وزیراعظم نواز شریف کا شکرگزار ہوں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمیں روز اپنی گالی گلوچ میں یاد کرتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بھی اپوزیشن والا کام کرسکتے ہیں لیکن ہمارے قائد کا حکم ہے کہ گالی کا جواب شائستگی سے دیا جائے، 30 سال سے نواز شریف کے ساتھ ہوں، اور گواہی دیتاہوں کہ انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سپریم کورٹ کے فیصلے قبول کرتے ہوئے اس پر من وعن عملدرآمد کیا لیکن پاکستان کے عوام نے اس فیصلے کو قبول نہیں کیا، کوئی ماہرقانون ایسا نہیں جس نے اس فیصلے کو قانونی مانا ہوں، نواز شریف حقیقی وزیر اعظم ہیں اور وہ جلد واپس آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا قصور ہے کہ انہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا،انصاف کا تقاضہ ہوتا ہے کہ ہزاروں مجرم چھوٹ جائیں لیکن کسی بے گناہ کو سزا نہ ہو

انہوں نے مزید کہا کہ

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *