وزیراعظم کا انتخاب ، عمران خان کیا کریں گے؟

وزیراعظم کا انتخاب ، عمران خان کیا کریں گے؟

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے متعلق دعوی کیا گیا ہے کہ وہ وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔ پاکستانی میڈیا  رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف چئیرمین ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ان اطلاعات کے بعد تحریک انصاف کی شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان ووٹ وزارت عظمیٰ کے انتخاب کے لیے شیخ رشید احمد کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کی درخواست پر عمران خان نے ووٹ ڈالنے کے لیے پارلیمنٹ آنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یاد رہے کہ صادق و امین نہ رہنے پر نواز شریف کی نااہلی کے بعد تحریک انصاف نے شیخ رشید کو وزارت عظمی کے لئے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔

پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کی صورت میں خورشید شاہ اور نوید قمر، جماعت اسلامی نے اپنے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ اور ایم کیو ایم نے کشور زہری کو امیدوار نامزد کیا تھا۔

پہلے حمایت اور پھر اعلان واپس لینے کے بعد ایم کیو ایم نے منگل کی شامل ن لیگ کے اعلی سطحی وفد سے ملاقات کے بعد اپنے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کے بعد ایک بار پھر شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس مرحلے پر ایم کیو ایم کی جانب سے اپنی امیدوار کو بھی دستبردار کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات میں کہا ہے کہ گرفتار افراد کو رہا کیا جائے اور پارٹی کے سیل کردہ دفاتر کھولے جائیں۔ ان مطالبات کے ساتھ یہ نہیں بتایا گیا کہ جو دفاتر قبضہ کی گئی جگہوں پر قائم تھے وہ بھی کھولے جائیں اور جو افراد سنگین جرائم کے تحت رینجرز نے حراست میں لئے ہیں ان کی رہائی بھی اس کا حصہ ہے یا نہیں۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ آج اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار پر اتفاق نہیں ہوتا تو پھر نوید قمر پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *