افغانستان میں ڈرون حملہ :داعش کمانڈر سمیت 7 مبینہ دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں ڈرون حملہ :داعش کمانڈر سمیت 7 مبینہ دہشت گرد ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے کنٹر میں اتحادی افواج (ناٹو) کے ڈرون حملہ میں داعش کمانڈر سمیت 7 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اتحادی افواج نے ضلع واٹاپر کے پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ڈرون کے ذریعے میزائل داغے۔

حملہ مقامی وقت کے مطابق دن 11 بجے کیا گیا تھا جب کہ اس میں داعش کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ افغانستان کو طالبان اور دیگر شدت پسند تنظمیوں کے حملوں کے سبب گزشتہ کئی دہائیوں سے سیاسی، معشرتی اور سیکورٹی کے حوالے سے عدم استحکام کا سامنا ہے۔

نائن الیون حملے کے بعد امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی افواج نے 2001ء کو یہاں آپریشن شروع کیا تھا۔ امریکا نے تیرہ سال طویل جنگ کے بعد دسمبر 2014ء کو اپنا مشن مکمل کرلیا تھا جس کے بعد جنوری 2015ء کو اتحادی ممالک نے افغان فورسز کی مدد اور انہیں تربیت فراہم کرنے کے لیے نئے مشن کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *